Grammar

Could have, Should have, Would have in English Grammar

Could have, Should have, Would have uses with examples

اردو کے ایسے فقرات کی انگلش بنانا اس سبق کو اچھی طرح سیکھ لینے کے بعد آپ کےلیے بہت آسان ہوجانے والا ہے

  • مجھے جلدی گھر آجانا چاہیے تھا۔
  • تمہیں مجھ سے ایسے بات نہیں کرنی چاہیے تھی ۔
  • اگر تم مجھے کال کرتے تو میں بات کر لیتا۔
  • اگر تم نے محنت کی ہوتی تو امتحان پاس کر لیتے۔
  • میں تمہیں کال کر سکتا تھا۔

YouTube video

should have + v3 – کرلینا چاہیے تھا

جب آپ کوئی کام نہ کر سکے ہوں اور اب آپ کو کہنا ہو کہ مجھے وہ کام کر لینا چاہیے تھا تو اس  سٹرکچر  کا یوز کریں

I should have gone with you. مجھے تمہارے ساتھ چلے جانا چاہیے تھا۔
I should have studied more for my test. مجھے ٹیسٹ کےلیے اور پڑھنا چاہیے تھا۔
I should have worked harder. مجھے زیادہ محنت کرنی چاہیے تھی۔
I should have married her. مجھے اس سے شادی کرلینی چاہیے تھی۔
I should have uploaded the video earlier. مجھے وڈیو جلدی اپلوڈ کردینی چاہیے تھی۔

Should not have = shouldn’t have – نہیں کرنا چاہیے تھا

I shouldn’t have married her. مجھے اس سے شادی نہیں کرنی چاہیے تھی۔
I shouldn’t have shouted at her. مجھے اس پر چیخنا نہیں چاہیے تھا۔
I should not have eaten burger. مجھے برگر نہیں کھانا چاہیے تھا۔
I shouldn’t have left him alone. مجھے اس کو اکیلے نہیں چھوڑنا چاہیے تھا۔

Could have + v3 – کر سکتا تھا، کر سکتے تھے

جب آپ میں ماضی میں کوئی کام کرسکتے تھے لیکن آپ نے کیا نہیں ، اس بات کو حال میں بتائیں اس سٹرکچر  سے

You could have taken that route. تم وہ راستہ لے سکتے تھے۔
I could have stayed up late. میں دیر تک جاگ سکتا تھا۔
You could have bought the black coat. تم کالا کوٹ خرید سکتے تھے۔
I could have passed my Maths exam. میں ریاضی کا امتحان پاس کر سکتا تھا۔

Could not have = couldn’t have – کر ہی نہیں سکا

He couldn’t have passed the exam. تم وہ امتحان پاس کر ہی نہیں سکتے تھے۔
I couldn’t have uploaded a free course. میں فری کورس اپلوڈ کر ہی نہیں سکتا تھا۔
She couldn’t have texted me. وہ مجھے میسج کر ہی نہیں سکتی تھی۔
We couldn’t have invited more guests. ہم اور مہمانوں کو بُلا ہی نہیں سکتے تھے۔

Would have + v3 – کیا ہوتا، آجاتا، بلا لیا ہوتا وغیرہ

پاسٹ میں ہم نے کوئی  کام نہیں کیا اور پریزنٹ میں ہم کہہ رہے ہیں کہ کاش یہ کام ہم نے کیا ہوتا

I would have called you but there was no network. میں آپ کو کال کرتا پر وہاں نیٹورک ہی نہیں تھا۔
I would have come if you had told me earlier. اگر آپ مجھے پہلے بتا دیتے تو میں آجاتا۔
I would have gone to the wedding, but my son got sick. میں شادی میں جاتا لیکن میرا بیٹا بیمار ہوگیا۔